برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار ایک بار پھر انجری کا شکار ہوگئے ، جس کے باعث فیفا ورلڈ کپ2026 سے قبل ان کی فٹنس پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
فٹبال ورلڈ کپ، فیفا کی ایران کو بڑی پیشکش
میڈیا رپورٹس کے مطابق34 سالہ نیمار پنڈلی میں تکلیف کے باعث بدھ کو سین لورینزو کے خلاف اپنی ٹیم کا اہم میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ ٹیم ڈاکٹر روڈریگو زوگائب کے مطابق نیمار 27 مئی کو برازیل کے تربیتی کیمپ میں مکمل یا قریب مکمل فٹ حالت میں شامل ہوجائیں گےجبکہ امکان ہے کہ وہ آئندہ ہفتے دیپورتیوو کوئنکا کے خلاف بھی میدان میں اتریں۔
برازیل کے لیے 128 بین الاقوامی میچوں میں 79 گول کرنے والے نیمار اکتوبر 2023 میں یوروگوئے کے خلاف میچ کے دوران گھٹنے کی شدید انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد سے وہ مسلسل فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔
فیفا ورلڈکپ 2026 کا آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا گیا
برازیل کے کوچ کارلو اینچیلوٹی نے کہا ہے کہ نیمار کی قومی ٹیم میں شمولیت صرف حالیہ کارکردگی نہیں بلکہ ان کے تجربے اور ٹیم میں مثبت اثر کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔
یاد رہے فیفا ورلڈ کپ2026، 11 جون سے امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں شروع ہوگاجبکہ برازیل اپنی مہم کا آغاز 13 جون کو مراکش کے خلاف میچ سے کریگا۔
