ملک کےبیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،اسلام آباد،بالائی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری اورتیز بارش بھی متوقع ہے۔
عید الاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔
بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری اورتیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہا تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر،بالائی خیبرپختونخوا ،پنجاب اور کوئٹہ میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش گلگت 15، استور 14، بابوسر 07، سکردو، بگروٹ 06، بونجی، چلاس 01، کالام، دروش 09، چترال، دیر 08، پٹن 06، چراٹ 05، کاکول 04، میر کھانی 03، پشاور 01، کوئٹہ 09، مظفرآباد (ائیرپورٹ 08، سٹی 05)، گڑھی دوپٹہ 08، راولاکوٹ 04، مری 08، جہلم 06، منڈی بہائوالدین 05، منگلا، جوہرآباد 03، اسلام آباد ائیرپورٹ، نورپور تھل میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
