آسٹریلیا کے خلاف 30 مئی سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں محمد رضوان کی جگہ نئے وکٹ کیپرز کو آزمائے جانے کا امکان ہے۔
نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کوچ مائیک ہیسن ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے ٹیم سے محمد رضوان کو ڈراپ کرنے کے خواہش مند ہیں۔ محمد رضوان کی جگہ وکٹ کیپرز مرزا سعد بیگ اور عثمان خان کو آزمایا جا سکتا ہے۔
فاسٹ بولر محمد عامر کو برطانوی شہریت مل گئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں ون ڈے سیریز کھیلنے والے غازی غوری کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے، ون ڈے سیریز کے میچز 30 مئی، 2 اور 4 جون کو کھیلے جائیں گے۔
