ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے عمان کو شکست دے دی

آسٹریلیا australia vs oman

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے دسویں میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو شکست دے دی۔

بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں کنسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹر یلیا نے عمان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 164 رنز بنائے اور جیتنے کے لئے 165 رنز کا ہدف دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، یوگنڈا نے پاپوانیوگنی کو 3 وکٹ سے شکست دیدی

آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونیس 66 اور ڈیوڈ وارنر 56 رنز بنا کر نمایاں رہے، عمان کی جانب سے مہران خان نے 2 جبکہ بلال خان اور کلیم اللہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

عمان کی جانب سے عاقب الیاس 18، ایان خان 36 اور مہران خان 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنا سکی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،بھارت نے آئرلینڈ کو شکست دیدی

اس طرح آسٹریلیا نے عمان کو 39 رنز سے شکست دے دی، آسٹریلیا کی جانب سے آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس نے تینجبکہ مچل اسٹارک، نیتھن ایلیس اور ایڈم زمپا نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں