ٹی 20 ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے سری لنکا کو شکست دے دی


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو باآسانی چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔

نیویارک کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 78 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے 16٫2 اوور میں حاصل کر لیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈی کاک 20 اور کلاسین 19 رنز کے سات نمایاں رہے، سری لنکا کے ہسارانگا نے دو جب کہ شاناکا اور تھشارا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی انعامی رقم کا اعلان

جنوبی افریقہ کی خطرناک بولنگ اور عمدہ فیلڈنگ کے سامنے سری لنکن بیٹرز کی ایک نہ چلی اور پوری ٹیم آخری اوور میں 77 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کے کوشل مینڈس 19 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ اینجیلو میتھیوس نے 16 اور کمنڈو مینڈس نے 11 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ کوئی اور کھلاڑی دہرے ہندسے تک بھی نہ پہنچ سکا۔

جنوبی افریقہ کے اینرک نورکیا نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوور کے کوٹہ میں 7 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کرلیں۔ انکے علاوہ کیشو مہاراج اور کگیسو رباڈا نے دو دو جبکہ اوٹنیل بارٹمین نے ایک وکٹ لی۔


متعلقہ خبریں