ایران صدارتی انتخابات ، احمدی نژاد ، پاسداران انقلاب کے کمانڈر واحد باغنین سمیت 17 امیدواروں کی رجسٹریشن

ایران انتخابات

ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کے بعد 28 جون کو ہونے والے ایران کے صدارتی انتخابات کے لیے 17 امید واروں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

علما کی زیر قیادت امیدواروں کی جانچ کرنے والا ادارہ گارجین کونسل 11 جون کو اہل امیدواروں کی فہرست شائع کرے گا۔

ایران میں صدارتی انتخابات 28 جون کو کرانے کا اعلان

ریاستی میڈیا نے بتایا ہے امریکا کی طرف سے پابندی کا سامنے کرنے والے پاسداران انقلاب کے کمانڈر واحد ہاغانین ان امیدواروں میں شامل ہیں جنہوں نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد ایران کے صدر کے طور پر انتخاب لڑنے کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے دورے کی دعوت قبول کر لی

سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی ساتھی واحد ہاغانین نے رجسٹریشن کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ان کی اہلیت صدر اور رہبر کے دفتر میں 45 سال خدمات انجام دینے کے تجربے پر مبنی ہے۔

علاوہ ازیں سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اور سابق پارلیمانی اسپیکر علی لاریجانی بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں