لاہور میں گیسٹرو اور ڈائریا کا مریض دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں 2 ہزار 313، فیصل آباد ایک ہزار 896 اور گوجرانوالہ سے ایک ہزار 175 گیسٹرو اور ڈائریا کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق لاہور میں گیسٹرو اور ڈائریا کا مریض دم توڑ گیا جبکہ صوبے میں گزشتہ روز ڈائریا اور گیسٹرو کے 21 ہزار 942 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے اینٹی بائیوٹک ادویات پر بڑی پابندی عائد کردی
لاہور میں سب سے زیادہ 2 ہزار 313 کیسز سامنے آئے۔ فیصل آباد سے ایک ہزار 896، گوجرانوالہ سے ایک ہزار 175 اور ملتان سے ایک ہزار 103 کیسز منظر عام پر آچکے ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق آلودہ خوراک اور گندہ پانی گیسٹرو اور ڈائریا کی بڑی وجوہات ہیں۔