وفاقی بجٹ سے پہلے ہمیں پٹرول پر جی ایس ٹی کے نفاذ کا فیصلہ کرنا ہے، مصدق ملک

musadaq malik

وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ سے پہلے ہمیں پٹرول پر جی ایس ٹی کے نفاذ کا فیصلہ کرنا ہے ۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ آمدنی کا ہدف پورا کریں ، کیسے کرنا ہے یہ ہمارا کام ہے ،حکومت کو اس وقت پورا اعتمادہے کہ ہم صحیح سمت جارہے ہیں۔

سیمنٹ کی بوری مہنگی ہوگئی

آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر عالمی اداروں کی جانب سے مثبت اشارے مل رہے ہیں،اسٹاک مارکیٹ روز ریکارڈ بنا رہی ہے، معیشت درست سمت پر گامزن ہے۔

انہوں نے مزید کہا بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہورہاہے۔ہمارے اپنے تاجروں اور سرمایہ کاروں کااعتماد بھی بہتر ہورہا ہے۔معاشی طور پر سمت بہتر ہوتی چلی جارہی ہے۔

ملک بھر میں عید کے دنوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی

دوسری جانب پٹرولیم ڈویژن نے بجٹ میں 260 ارب روپے مختص کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ، آر ایل این جی گھریلو شعبے کی جانب موڑنے کی وجہ سے ڈھیر لگ جانے والے گردشی قرضے کا خاتمہ کیا جائیگا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں