راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 128 کلومیٹر اور مرکز تاجکستان سنکیانگ بارڈر تھا۔
جاپان میں 7.5 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں
زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
