معروف پاکستانی اداکارہ نمرہ خان ایک مرتبہ پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
نمرہ نے انسٹاگرام پر تصاویر کے ذریعے اپنی شادی کی خبر شیئر کی ، تصاویر میں نمرہ کے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا گیا۔
کیپشن میں نمرہ نے لکھا کہ یہ کہانی اللّٰہ نے ہماری ملاقات سے بہت پہلے لکھ دی تھی، آج اس کا آغاز ہے اور بہت کچھ ابھی باقی ہے، یہ ایک خوبصورت شروعات ہے جو اللّٰہ کی برکت سے ہوئی ہے۔
ارم اختر کا درفشاں سلیم پر شوٹنگ کے دوران غیر پیشہ ورانہ رویے کا الزام
ایک اور پوسٹ میں نمرہ نے اپنی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں بتایا کہ ان کی شادی ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ اپنے انسٹاگرام کے بائیو پر انہوں نے ‘الحمداللہ میریڈ’ لکھا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے نمرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے،انہوں نے 2020 میں راجہ افتخار سے شادی کی تھی تاہم یہ رشتہ چند ماہ بعد ختم ہو گیا تھا۔
