پاکستان کے ابھرتے ہوئے ٹینس اسٹار محمد شعیب خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی ٹی ایف فیوچرز ٹائٹل اپنے نام کر لیا اور 20 سالہ طویل انتظار کا خاتمہ کر دیا۔
اسلام آباد میں کھیلے گئے فائنل میں محمد شعیب خان نے روس کے کھلاڑی نکیتا ایانن کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ سنسنی خیز میچ میں محمد شعیب خان نے 6-7، 6-4 اور 2-6 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔
یہ فتح اس لحاظ سے بھی تاریخی ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی آئی ٹی ایف فیوچرز کے فائنل تک بھی نہیں پہنچ سکا تھا۔
اس کامیابی پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی اور سیکرٹری کرنل ضیا طفیل نے محمد شعیب خان کو مبارکباد دی۔
اختتامی تقریب میں سوئیدن کے سفیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، پی سی بی نے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کردیا
صدر ٹینس فیڈریشن نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان میں ٹینس کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گی اور نوجوان کھلاڑیوں کیلئے حوصلہ افزا مثال بنے گی۔
