لکی مروت کے تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود گاؤں سمندی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شیر افضل مروت کا سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی پولیس کانسٹیبل اعتزاز کو فوری طور پر سرائے نورنگ اسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں سے بنوں ڈی ایچ کیو اسپتال ریفر کر دیا گیا۔
باجوڑ میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکار زخمی
زخمی پولیس اہلکار ایم این اے شیر افضل مروت کے ساتھ بطور سکیورٹی گارڈ تعینات تھا اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔
