دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے مشروبات میں شامل چائے کی پیداوار اور کاشت کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔ جس کے مطابق بھارت کی ریاست آسام کو دنیا کا “ٹی کیپیٹل” قرار دیا جاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آسام کے وسیع چائے کے باغات اور برہم پترا وادی میں ہونے والی پیداوار بھارت کی مجموعی چائے کی پیداوار کا بڑا حصہ فراہم کرتی ہے۔ یہاں کی آسام چائے اپنے مضبوط ذائقے اور گہرے رنگ کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہے۔
براہم پترا میں پھیلے وسیع چائے کے باغات بڑے پیمانے پر پیداوار میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
دوسری جانب چین کو دنیا کا سب سے بڑا چائے پیدا کرنے والا ملک قرار دیا گیا ہے۔ جہاں سبز، کالی اور اوولونگ سمیت مختلف اقسام کی چائے بڑی مقدار میں پیدا کی جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق دنیا کے دیگر اہم چائے پیدا کرنے والے خطوں میں سری لنکا، تامل ناڈو، ویسٹ بنگال اور کینیا شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چائے کی کاشت کے لیے 20 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت، زیادہ بارش اور نمی ضروری ہوتی ہے۔ جبکہ اچھی نکاسی والی زمین بہترین پیداوار میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں 14 سالہ لڑکے کا حیران کن کارنامہ
ماہرین کے مطابق چائے دنیا میں پانی کے بعد سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مشروب ہے اور عالمی معیشت میں اس کی برآمدات اہم حیثیت رکھتی ہیں۔
