اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 2 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو 6 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل درخواست پر زبانی آرڈر جاری کرینگے۔
بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے بیٹی کی سپرنٹنڈنٹ جیل کے نام تحریری درخواست
جسٹس ارباب محمد طاہر نے وکیل سلمان اکرم راجہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اڈیالہ جیل حکام کو درخواست دی ہے؟ جس پرسلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل حکام کو دی جانے والی درخواست کی کاپی پیش کر دی۔
وکیل نے کہا کہ ہم نے کورئیر کے ذریعے اور خود جا کر بھی جیل میں درخواست دی ہے، عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت سے پہلے ان کی درخواست کا فیصلہ کریں۔
