لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے فائنل کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ اور رنگارنگ اختتامی تقریب کو حتمی شکل دے دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فائنل کے موقع پر ہونے والی شاندار اختتامی تقریب کو حتمی شکل دے دی گئی۔ جس میں عاطف اسلم، علی عظمت، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق فائنل میچ پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جبکہ تقریب کے دوران شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے ہدایت کی کہ اس میگا ایونٹ کے لیے ہر سطح پر بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں اور شائقین کرکٹ کی سہولت کو اولین ترجیح دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائنل ، اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا
انہوں نے شائقین کو ہدایت کی کہ وہ رنگارنگ اختتامی تقریب سے لطف اندوز ہونے کے لیے شام 6 بجے تک اسٹیڈیم پہنچ جائیں۔
