پاکستان سپر لیگ 11 کا فائنل آج حیدر آباد کنگز مین اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن 11 کا فائنل حیدرآباد کنگز مین اور پشاور زلمی کے درمیان رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔
فائنل سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ، تقریب میں گلوکار عاطف اسلم ، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے ۔
میچ سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہر کپتان کی خواہش ہوتی ہے وہ ٹرافی اٹھائے ان کی بھی یہی خواہش ہے، حیدرآباد کنگز کے کپتان مارنش لبوشین کا کہنا ہے کہ ٹف میچز کھیل کر یہاں تک پہنچے ہیں ، فائنل میں بھی ایسا ہی کھیلیں گے۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم کے مطابق میچ کے دوران 7 ہزار سے زائد پولیس افسران اور سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ سپروائزری افسران سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا خود جائزہ لیں۔
پی ایس ایل 11، پی سی بی نے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کردیا
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام ڈیوٹی پوائنٹس پر پولیس اہلکار الرٹ رہیں اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ مزید برآں ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس اور پی آر یو ٹیمیں اسٹیڈیم کے اطراف مؤثر پٹرولنگ کریں گی تاکہ شائقین کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
