22 گھنٹے لوڈشیڈنگ والے فیڈرز پر 6گھنٹے لوڈشیڈنگ میں کمی کا فیصلہ


خیبرپختونخوا میں  22 گھنٹے لوڈشیڈنگ والے فیڈرز پر 6گھنٹے لوڈشیڈنگ میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،وفاقی  وزیر توانائی اویس لغاری اور وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

لاہورپولیس نے شاہ محمود قریشی کی مزید 8 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی

کے پی کے حکومت بائیس بائیس گھنٹے لوڈشیڈنگ والے 49 فیڈرز کا ڈیٹا وفاقی حکومت کو دے گی۔ان فیڈرز پر لوڈشیدنگ کو 6گھنٹے کم کرکے16گھنٹوں تک لایا جائے گا۔

اس موقع پرمشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ  مل بیٹھ کر لائن لاسز اور دوسرے مسائل کو حل کررہےہیں،جو ذمہ داری صوبے کی ہے وہ ہم ادا کریں گے۔

ایسا راستہ نکالا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا،وزارت توانائی کا نقصان کم ہوگا تو اس سے صوبے کو فائدہ ہوگا،انہوں نے ہمارے عوام اور صوبے کااحساس کیا۔

گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

لوڈشیڈنگ عوام کابڑا مسئلہ ہے،میں صوبے کے مسائل حل کررہا ہوں،ہماری کسی ادارے سے جنگ نہیں،ملک کے ادارے ہماری مضبوطی کیلئے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چند روز سے خیبرپختونخوا حکومت اور پاور منسٹری کی بات چیت چل رہی تھی،ملاقات کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کر نا ہے ،اس سارے معاملے میں بریک تھرو بھی ہوا ہے۔

خسارے کو کم اورعوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہےہیں ،مولانا فضل الرحمان سے 25سال کا تعلق ہے ،مولانا فضل الرحمان کا مسئلہ حکومت کے ساتھ ہو گا میرے ساتھ تو نہیں۔

اگر میں وزیر داخلہ بن گیا تو کیا مولانا فضل الرحمان سے تعلق ختم کر دوں ؟ خیبر پختونخوا میں ایک بحران چل رہا تھا جس کو حل کیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈین کرکٹر جیسن ہولڈر انجری کے باعث ٹی20 ورلڈکپ سے باہر

وزیر توانائی اویس لغاری نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے مسائل پر بات کر کے ان کا حل نکالا ہے ، آج پورے پاکستان کے عوام اور ملک کیلئے خوش آئند دن ہے۔

سیاستدانوں پر تنقید کرنے والے آج شرمندہ ہوں گے،سیاسی مخالفت کے باوجود پاکستان کے ایجنڈے کو سب نے تسلیم کیا،ہم نےایک دوسرے کو پلانز بتائے ہیں۔

ایک سال کے دوران پاکستانی روپیہ ایشیا کی بہترین کرنسی قرار

مل بیٹھ کرصوبے کیلئے ایک ماڈل بنایا ہے،ہم اس ماڈل کو دوسرے صوبوں میں بھی بنائیں گے،اس ماڈل سے بجلی چوری کو کم کیا جائے گا۔

بجلی چوری اور لائن لاسز محکمے کی کوتاہی کی وجہ سے بھی ہوتے ہیں،پاکستان میں بجلی چوری ایک سنگین معاملہ ہے،لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بجلی چوری روکنے سے ہی ممکن ہے۔


متعلقہ خبریں