کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشتگرد حملے پر عالمی برادری کا شدید ردعمل آگیا۔
روسی سفارتخانے نے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا امید ہے کہ حملے کے منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
❗️The Embassy of Russia in Pakistan strongly condemns the May 24 terrorist attack in the vicinity of a railway station in Quetta, Balochistan province.
We hope that those who organized this attack will be identified and brought to justice.
We extend our deepest condolences to… pic.twitter.com/hJOzdF0FYE
— Embassy of Russia in Pakistan (@RusEmbPakistan) May 24, 2026
کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ، 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق
جاں بحق افراد کے اہلخانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
پاکستان میں ترک سفارتخانےنے بھی کوئٹہ میں ہونیوالےدہشت گردحملےکی شدید مذمت کی۔
ترک سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خطے میں امن کی کوششوں کے دوران کوئٹہ میں دہشتگرد حملہ قابل مذمت ہے۔
— 🇹🇷İrfan Neziroğlu🇹🇷 (@ineziroglu) May 24, 2026
اللہ تعالیٰ شہداپررحمت فرمائےاوران کےاہلخانہ اوربرادرپاکستانی عوام کوصبرعطاکرے۔ترکیہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں برادرملک پاکستان کےشانہ بشانہ کھڑاہے۔
کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی پنجپائی اور نو حصار میں کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک، 4 اہلکار شہید
علاوہ ازیں آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے کوئٹہ دہشتگردحملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ حملہ ہولناک اورقابل مذمت واقعہ ہے۔
حملےمیں بےگناہ شہری جاں بحق اورمتعددافرادزخمی ہوئے،پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔دہشتگردی کی کسی بھی شکل کوجائزقرارنہیں دیاجا سکتا۔
