بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی وزیراعظم لی چیانگ نے فیلڈ مارشل سے انتہائی گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مسکراتے ہوئے ہاتھ ملایا ، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی عظیم عوامی ہال آمد پر چینی وزیراعظم لی چیانگ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
شہباز شریف کے اعزاز میں ‘گریٹ ہال آف دی پیپلز’ میں پروقار اور پرتپاک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ چین کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
استقبالیہ تقریب کے دوران دونوں وزرائے اعظم نے اپنے اپنے وفود کے ارکان کا تعارف کرایا۔
