پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والے 20کروڑ سے زائد صارفین کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جہاں یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کے انضمام کے بعد ایک نئے برانڈ کے تحت آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔
پی ٹی سی ایل ،ٹیلی نار انضمام سے صارفین کیلئے قیمتیں بڑھ جائینگی، سی سی پی
روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ یوفون کی جانب سے ٹیلی نار کے حصول کا عمل مکمل ہونے کے بعد پی ٹی اے کو باضابطہ درخواست دی گئی ہے، جس میں تجویز دی گئی ہے کہ دونوں موبائل کمپنیوں کو ضم کرکے نئے برانڈ کے تحت پاکستان میں متعارف کرایا جائے۔
ذرائع کے مطابق یہ درخواست بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد جمع کروائی گئی ہے جبکہ پی ٹی اے نے اس معاملے پر مشاورتی عمل تقریباً مکمل کر لیا ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس ڈاؤن
ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں کمپنیوں کے نیٹ ورک انفراسٹرکچر کو یکجا کرنے کے لیے بھی پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ ٹیلی کام ماہرین کے مطابق اس مرجر کے بعد ملک میں فور جی اور مستقبل کی فائیو جی سروسز کے میدان میں بھی نئی سرمایہ کاری اور نیٹ ورک اپ گریڈیشن متوقع ہے۔
