عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ایران اور امریکا کے درمیان متوقع معاہدے کی خبریں آنے سے سونے کے نرخ میں ایک فیصد سے زائد کا اضافہ ہو گیا ہے۔
ممکنہ معاہدے کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ہو گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں اس وقت 4,560 سے 4,587 امریکی ڈالر فی ٹرائے اونس کے درمیان گردش کر رہی ہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں موجودہ نرخوں کے مطابق سونے کی فی گرام قیمت تقریباً 146.70 امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ایک کلو سونے کی قیمت تقریباً 146,695 امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قدر میں ردوبدل اور جغرافیائی کشیدگی کے باعث سونا سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدہ، تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافے کا امکان ہے۔
