اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قریبی حلقوں میں اعتراف کیا ہے کہ ایران کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلوں پر اسرائیل کا اثر محدود ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دو اسرائیلی عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کو ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات سے بڑی حد تک باہر رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ کے خاتمے کیلئے بیشتر نکات پر اتفاق ہو چکا، پاکستان وفد بھیجنے کا ابھی کوئی منصوبہ نہیں، ایرانی وزارت خارجہ
رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ اسرائیل کو لبنان سمیت تمام محاذوں پر کارروائی جاری رکھنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔
