کوئٹہ کے علاقے سریاب لنک بنا دینی روڈ میں گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ قریبی رشتہ داروں کے درمیان دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر اپنے بہنوئی سمیت تین بھانجوں اور ایک بھانجی کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کیا، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول خاندان کی جانب سے پہلے بھی پولیس اور سیریس کرائم ونگ میں شکایات درج کرائی گئی تھیں، واقعے کے بعد کیچی بیگ پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ نامزد ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
سوات ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، ہائی ایس وین بس سے ٹکرا گئی، 16 مسافر جاں بحق، 6 زخمی
دوسری جانب مقتولین کے لواحقین نے لاشیں سریاب لنک بنا دینی روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے اور ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
