دنیا کے مقبول ترین اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے 2026 میں ریلیز ہونے والی اپنی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی اوریجنل فلموں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
فہرست کے مطابق سائنس فکشن اور وار تھرلر وار مشین War Machine رواں سال کی سب سے بڑی ہٹ فلم بن کر سامنے آئی ہے۔
نیٹ فلکس کے عالمی ٹاپ 10 چارٹس کے مطابق “وار مشین” کو 128.4 ملین سے زائد ویوز حاصل ہوئے۔ فلم میں Alan Ritchson نے مرکزی کردار ادا کیا، جبکہ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں 39.3 ملین ویوز حاصل کر کے عالمی سطح پر غیر معمولی مقبولیت حاصل کی۔
دوسرے ہفتے میں اس فلم کو مزید 44.4 ملین ویوز ملے جو 2026 کی کسی بھی نیٹ فلکس فلم کے لیے ایک ریکارڈ شمار کیے جا رہے ہیں۔
فہرست میں دوسرے نمبر پر کرائم تھرلر دی رپ The Rip رہی، جس میں ہالی ووڈ اسٹارز Ben Affleck اور Matt Damon نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ فلم کو 114.7 ملین ویوز حاصل ہوئے۔ دی رِپ نے 41.6 ملین ویوز کے ساتھ سال کا سب سے بڑا اوپننگ ویک اینڈ ریکارڈ بھی قائم کیا۔
تیسرے نمبر پر survival thriller Apex رہی، جس میں Charlize Theron اور Taron Egerton نے مرکزی کردار ادا کیے۔ فلم نے 105.2 ملین ویوز حاصل کیے اور مسلسل کئی ہفتوں تک نیٹ فلکس کی ٹاپ ٹرینڈنگ فلموں میں شامل رہی۔
چوتھے نمبر پر شارک ڈیزاسٹر تھرلر Thrash رہی، جس نے 86.1 ملین ویوز حاصل کیے۔ فلم میں Phoebe Dynevor کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا۔
پانچویں نمبر پر اینی میٹڈ فینٹسی فلم Swapped رہی، جس نے 80.6 ملین ویوز حاصل کیے، فلم میں Michael B. Jordan اور Juno Temple نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا۔
رومانوی کامیڈی People We Meet On Vacation بھی ناظرین میں مقبول رہی، جس نے 54.3 ملین ویوز حاصل کیے۔ اس کے علاوہ Peaky Blinders: The Immortal Man نے بھی شائقین کی توجہ حاصل کی اور 50.6 ملین ویوز کے ساتھ فہرست میں شامل رہی۔
مومنہ اقبال کے الزامات پر لیگی رہنما کا ردعمل بھی آ گیا
نیٹ فلکس کی حکمت عملی ایکشن، تھرلر، اینی میشن اور رومانوی کامیڈی جیسی مقبول اصناف پر توجہ مرکوز رکھنا ہے جبکہ بڑے اداکاروں اور معروف کہانیوں پر مبنی فلموں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق “وار مشین” اور “دی رِپ” جیسی فلموں کی کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ نیٹ فلکس اب صرف اسٹریمنگ پلیٹ فارم نہیں بلکہ عالمی فلم انڈسٹری میں ایک بڑی طاقت بن چکا ہے۔
