امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ انتہائی اچھا اور بامعنی معاہدہ ہو گا، یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہو گا۔
سوشل میڈیا پر بیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل کو ناکام سیاستدان غلط انداز میں پیش کر رہے ہیں، ڈیموکریٹ سینیٹر بار بار غلط پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ مجھے ڈیموکریٹس اور ناواقف لوگوں پر ہنسی آتی ہے جو اس معاہدے کی تفصیلات نہیں جانتے۔
امریکا اور ایران معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بہت زیادہ قریب ہیں، ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ باراک اوباما نے ایران کے ساتھ تباہ کن ڈیل کی، میں اوباما کی تباہ کن نیوکلیئرڈیل کی طرح معاہدے نہیں کرتا۔
