کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے عید الاضحیٰ 2026 کے دوران گیس کی فراہمی کا خصوصی شیڈول جاری کر دیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی ترجمان کے مطابق عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر گھریلو اور تجارتی صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے گیس کی بلا تعطل فراہمی کا خصوصی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق منگل 26 مئی 2026 کو چاند رات کے موقع پر گیس رات 12 بجے تک دستیاب رہے گی۔ جبکہ عید کے پہلے روز بدھ 27 مئی سے جمعہ 29 مئی 2026 (تیسرے روز) تک گیس کی فراہمی صبح 7:30 بجے سے رات 12 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ تاہم جمعہ کو گیس کی فراہمی رات 10 بجے تک دستیاب ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم لیوی کے نام پر عوام سے کتنے ارب وصول کیے؟ حیران کن انکشاف
جاری کردہ شیڈول کے مطابق 30 مئی 2026 سے گیس کی فراہمی معمول کے پرانے نظام پر واپس آ جائے گی۔ جس کے تحت گیس صرف کھانے کے اوقات میں فراہم کی جائے گی۔
