لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال سے متعلق زیر گردش خبروں کے دوران ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جس میں ان کے منگیتر حمزہ حبیب نے دونوں کے نکاح کی تصدیق کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ حبیب نے دعویٰ کیا کہ ان کا اور مومنہ اقبال کا نکاح دو روز قبل ہو چکا ہے اور اب دونوں قانونی طور پر میاں بیوی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ہمارا نکاح ہو گیا ہے، مومنہ اقبال اب میری قانونی بیوی ہیں۔ اور وہ اپنی اہلیہ کے تحفظ اور عزت کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں یکم جون تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ان کے خلاف جھنگ پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں مبینہ دھمکیوں کا الزام شامل ہے۔
عدالت کے باہر گفتگو میں حمزہ حبیب نے مقدمے کو سیاسی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ جبکہ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مخالف فریق کی جانب سے مالی پیشکش کی گئی تھی۔
انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ مومنہ میری عزت ہے، میری بیوی ہے اور میری شیرنی ہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس جوڑی سے متعلق دلچسپ ردعمل اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مومنہ اقبال اور ثاقب چڈھر تنازع؛ عدالت سے بڑی خبر سامنے آ گئی
واضح رہے کہ اس کیس میں مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مختلف الزامات بھی سامنے آ رہے ہیں۔
