انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہمارے باؤلرز نے بہت اچھی بولنگ کی۔ اگر کوئی بلے باز 40 یا 50 رنز بناتا تو مجھے لگتا ہے کہ ہم یہ میچ ضرور جیت چکے ہوتے۔
ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد جس طرح فخر زمان نےبیٹنگ کی، مجھے لگتا ہے کہ اگر میں اور فخر نے چار یا پانچ اوورز مزید بیٹنگ کی ہوتی تو ہم جیت سکتے تھے۔
آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق
عماد وسیم کے بارے میں انہوں نے کہا وہ بہت ہوشیار باؤلر ہے اور اس کی بیٹنگ میں بہتری آئی ہے۔ اس لیے یہ ہمارے لیے بہت اچھا ہے۔
4 میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 28 مئی کو کارڈوف میں کھیلا جائیگا۔
