پہلا ٹی ٹوئنٹی ، امریکہ نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا


3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں امریکہ نے بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کردیا۔

پراری  ویو میں کھیلے گئے میچ میں امریکہ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کیخلاف سیریز جیت کر ورلڈ کپ کیلئے اعتماد حاصل کریں گے، بابر اعظم

بنگلہ دیش نےمقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے،توحید 58 اورمحمد اللہ 31 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

جواب میں امریکی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف 3 گیندوں قبل حاصل کرلیا،کورے اینڈرسن 34 اورہرمیت سنگھ نے 33 رنز ناٹ آئوٹ بنائے اور جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں