ریلوے کرایوں میں 54 فیصد تک کمی

ریلوے کرایوں railway

ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ریلوے کرایوں میں 54 فیصد تک کمی کر دی گئی۔

ڈیزل کی قیمت میں کمی ہونے کے باعث ریلوے حکام نے ایک کلو میٹر سے 200 کلو میٹر تک ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کلاسز کی ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے، بعض ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 54 فیصد تک کمی کردی گئی ہے۔

بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان

اے سی کلاس کے کرایوں میں 40 فیصد تک کی کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور تا راولپنڈی روٹ کے درمیان چلنے والی ٹرین ریل کار اکانومی کلاس کا کم سے کم کرایہ 250 روپے تھاجوکم کرکے 100 روپے کر دیا گیا ہے۔

خیبر میل ٹرین اکانومی کلاس کا ایک کلو میٹر سے 130کلو میٹر تک کرایہ 250 روپے تھا جو کم ہو کر 100 روپے رہ گیا ہے۔ایک ماہ کے دوران 2 مرتبہ ڈیزل کی قیمت میں کمی ہونے کے باعث کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔

محکمہ ریلوے کے مطابق ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کم دورانیہ کے روٹ پر ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔ کرایوں میں کمی پر عملدرآمد کا آغاز آج 21 مئی سے ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں