خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق سمر زون کے پرائمری اسکولوں میں یکم جون سے 31 اگست جبکہ مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں 15 جون سے 16 اگست تک تعطیلات ہوں گی۔
ونٹر زون کے تمام اسکولوں میں موسمِ گرما کی چھٹیاں یکم سے 31 جولائی تک ہوں گی۔
سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان،نوٹی فکیشن جاری
محکمہ تعلیم نے بتایا کہ سمر زون کے اسکولوں میں چھٹیوں کے دوران کیمپس لگائے جائیں گے، سمر کیمپس کے دوران پرائمری اور مڈل اسکولوں کے اوقات کار صبح 7 سے 9 بجے جبکہ ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کیلئے سمر کیمپس کے اوقات صبح 7 سے 9:30 بجے تک ہوں گے۔
سمر زون میں پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان ، مردان ، صوابی اور دیگر میدانی اضلاع جبکہ ونٹر زون میں سوات، چترال ، دیر اور دیگر بالائی اضلاع شامل ہیں۔
