ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔
ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ ہونے کے امکان کی وجہ سے تیل سستا اور سونا مہنگا ہو گیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 762 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دس گرام سونے کے نرخ میں 3943 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 603 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 46 ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 4554 ڈالر ہو گئی ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدہ، تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 236 روپے بڑھنے سے نئے نرخ 8270 روپے ہو گئے ہیں۔
