پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے پر کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں چیئرمین آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن حاجی اکرم ذکی کی زیرِصدارت اجلاس ہوا جس میں کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔
گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کرائے کم کروانے کی ہدایت کی تھی۔
لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد انٹر سٹی روٹس پر کرایوں میں 3 سے 5 فیصد کمی کا اعلان کیا۔
لاہور سے کراچی کا کرایہ 6 ہزار 600 سے کم ہوکر 6 ہزار 5 سو پچاس ہوگیا۔ اسلام آباد کا کرایہ 21 سو سے کم ہوکر 2 ہزار کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
مانسہرہ کا کرایہ 26 سو سے کم ہوکر 25 سو جب کہ حیدر آباد کا کرایہ 61 سو سے کم ہوکر 6 ہزار پچاس کردیا گیا۔
رحیم یار خان 31 سو سے 3 ہزار پچاس ، بہاولپور کا کرایہ 21 سو سے کم کرکے 2 ہزار پچاس جب کہ پشاور کا کرایہ 25 سو سے کم کرکے 24 سو پچاس کر دیا گیا۔