ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،محمد حفیظ نے سیمی فائنل کے لئے 4 ٹیموں کی پیش گوئی کردی

hafeez

قومی ٹیم کے سابق ٹیم کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 پاکستان کیلئے مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی میرا دل ہمیشہ گرین شرٹس کے حق میں رہے گا، چاہے انکی کارکردگی کیسی بھی کیوں نا ہو! لیکن حقائق سامنے رکھ کر بات کروں تو مجھے قومی ٹیم کیلئے ورلڈکپ 2024 مشکل نظر آرہا ہے۔

ملزمالکان کا سرکاری گندم خریدنے سے انکار

انہوں نے سیمی فائنل کیلئے ٹاپ فور ٹیموں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان، بھارت، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کیخلاف سیریز 2-2 سے ڈرا کرنا اور آئر لینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شکست سے لگ رہا ہے کہ شائقین زیادہ بہتر نتائج کی امید نہ رکھیں۔

اوپن مارکیٹ میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ

واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے لیڈز میں موجود ہے، جہاں وہ سیریز کا پہلا میچ 22 مئی کو کھیلے گی۔ قومی ٹیم یکم مئی کو میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے انگلینڈ سے براستہ امریکا روانہ ہوگی۔


متعلقہ خبریں