انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان

قومی ٹیم pakistan team

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے، فاسٹ بولر نسیم شاہ اور حارث روف کے ساتھ ٹاپ آرڈر بلے باز عثمان خان کو لائن اپ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف 22 مئی بروز بدھ کو لیڈز میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان اپنی پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں کر سکتا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نئے بیٹ بنوا لئے

قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں متوقع ہیں، فاسٹ بالرز نسیم شاہ اور حارث رؤف کے ساتھ ٹاپ آرڈر بلے باز عثمان خان کو لائن اپ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اوپنر صائم ایوب اور تیز گیند باز حسن علی جو حال ہی میں ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کا حصہ تھے کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔

حارث رؤف اور عثمان خان آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں شامل نہیں ہوئے، جسے پاکستان نے 2-1 سے جیتا تھا۔

دریں اثنا ٹیم انتظامیہ شاداب خان یا ابرار احمد میں سے کسی ایک کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے ایک پیسر کو ڈراپ کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ندا ڈار سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی باؤلر بن گئیں

پاکستان ممکنہ طور پر انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ورلڈ کپ کے امتزاج کو جانچنے کے لیے اپنی پوری طاقت کی ٹیم کو میدان میں اتارے گا۔

حتمی فیصلہ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، جو پاکستانی سکواڈ میں شامل ہونے والے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل دونوں ٹیموں کی آخری اسائنمنٹ ہوگی۔


متعلقہ خبریں