بھارت نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 220 رنز کا ٹارگٹ دے دیا، ایشان کشن اور تلک ورما نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
زمبابوے کے خلاف میچ میں ایشان کشن نے 44 گیندوں پر دو چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے۔ویبھو سوریا ونشی نے آج بھی جارحانہ بیٹنگ کی اور صرف نو گیندوں پر ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے بیس رنز بنائے، ابھیشک شرما صرف آٹھ رنز بنا سکے۔
شریاس ائیر 25 رنز بنا سکے، تلک ورما نے شاندار بیٹنگ کی انہوں نے 29 گیندوں پر تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، بھارت نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے اور زمبابوے کو 220 رنز کا ٹارگٹ دیا۔
بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے زمبابوے ( india vs zimbabwe ) کے خلاف ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 1500 رنز مکمل کر لیے۔
🚨 Ishan Kishan last 10 T20 Inn. for India 🚨
– 81(44), 35(24), 56(35), 4(6), 13(9), 49(40), 0(2), 12(11) 1(5) & 54(29).
Inn. – 10 || Runs – || Avg. – 305 || Avg. – 30.50
Ishan Kishan – No.1 T20 batsmen 🤯🔥pic.twitter.com/467iyNsg3c
— VIKAS (@Vikas662005) July 25, 2026
بائیں ہاتھ کے بلے باز نے میچ میں اپنی دوسری رن کے ساتھ یہ سنگِ میل عبور کیا اور وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1500 رنز بنانے والے 11ویں بھارتی بلے باز بن گئے۔
ایشان کشن ishan kishan نے یہ کارنامہ اپنے 54ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں انجام دیا۔ وہ اب تک 54 اننگز میں 28 سے زائد کی اوسط اور 145 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے 1500 سے زائد رنز بنا چکے ہیں، جن میں 11 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔
بھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز روہت شرما کے پاس ہے، جنہوں نے 4231 رنز اسکور کیے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ایشان کشن کی زیادہ تر کامیابیاں ہوم گراؤنڈز پر رہی ہیں، جہاں انہوں نے 34 میچز میں 1100 رنز 32.35 کی اوسط اور 152.35 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے، جبکہ بیرونِ ملک ان کا اسٹرائیک ریٹ 120 سے کم رہا ہے۔
پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا، عبداللہ فضل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر
حال ہی میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں پر ایشان کشن سات ٹی ٹوئنٹی میچز میں صرف 135 رنز بنا سکے، تاہم زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انہوں نے 24 گیندوں پر 35 رنز کی اہم اننگز کھیل کر بھارت کی فتح میں کردار ادا کیا۔
