ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستانی کھلاڑی ندا ڈار سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی باؤلر بن گئیں۔
انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
پاکستان کی کپتان ندا نارتھمپٹن میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 137 وکٹیں حاصل کرنے والی باؤلر بن گئیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نئے بیٹ بنوا لئے
قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے 137 ویں وکٹ حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا کی میگن شوٹ کی 136 وکٹوں کا ریکارڈ توڑدیا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دی، انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم 79 رنز پر ہمت ہار گئی، اس طرح پاکستان کو 65 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔