حکومت فوری مستعفی ہو اور دوبار ہ الیکشن کرائے جائیں، مولانا فضل الرحمان

FAZLUR REHMAN

جمعیت علمائے ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت انتہائی کمزور ہے، مجھے نہیں لگتا کہ ڈیلیور کر سکے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں، میری پی ٹی آئی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کیخلاف تحریک شروع کر چکے ہیں، اگر قوم اپنے ووٹ کاتحفظ نہیں کرے گی تو ہم غلامی کی طرف جائیں گے، سب یکم جو ن کو عوام کا ایک اور ردعمل دیکھیں گے۔

حکومت کسانوں کے ساتھ ظلم نہ کرے، گندم خرید کر فلسطین کے عوام کو بھیجے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں حکومت ہے ہی نہیں،سب کو عہدے مل گئے ہیں جنہیں انجوائے کررہے ہیں، ہم اپنے موقف پر ڈٹے ہیں، قوم ہمارے ساتھ ہے اور رہے گی۔

ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، آئین کا ہم نے حلف اٹھایا ہواہے، آئین اور آئینی اداروں کو بالادست ہونا چاہئے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر مستعفی ہو اور ملک میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میرے مدمقابل دونوں امیدوار بڑے منصب پر فائز ہیں، اگر عوام مجھے ووٹ دیں گے تو میں بھی صدر اور وزیراعظم بنوں گا، 5 سیٹوں کیساتھ صدر بننے کی خواہش نہیں کرسکتا۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک میں 45لاکھ ٹن گندم موجود تھی تو 35لاکھ ٹن گندم باہر سے کیوں منگوائی گئی ۔ کسانوں پر ہونے والے ظلم کی پوچھ کچھ بھی ہونی چاہئے، جنہوں نے کسانوں پر ظلم کیا ہے ان کا محاسبہ کیا جائے گا ۔

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ ہمارا افغانستان سے بھی جھگڑا ہے، سی پیک کے نو گیٹ ویز سے افغانستان تک رسائی ہوتی تھی ، آج ہمارے افغانستان سے تعلقات اچھے نہیں رہے ، اس وقت  پاکستان گھاٹے کے سودے میں ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کا کوئی ماحول بنے گا تو سب سے پہلے ملکی مفاد کیلئے تحفظات کو دور کیا جائے گا، پی ٹی آئی کے 2وفود ملاقات کیلئے آئے تھے، ان سے تحفظات دور کرنے کی بات چل رہی ہے۔ ہم اور پی ٹی آئی بارہ تیرہ سال ایک دوسرے کے مخالف رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں