بابر اعظم نے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کا اعزاز حاصل کرلیا

بابر اعظم babar azam

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئر لینڈ کے خلاف میچ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔

بابر اعظم سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔بابر اعظم نے 77ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دیے۔

پہلا ٹی 20: آئرلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا

اب وہ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کرنے والے کپتان بن گئے ہیں۔

ان سے پہلے آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ سب سے زیادہ میچز میں کپتانی کر چکے ہیں انہوں نے 76میچز میں کپتانی کی ہے۔


متعلقہ خبریں