شہزادہ بدر بن عبد المحسن انتقال کر گئے


معروف شاعر، ادیب، مصنف اور نقاد شہزادہ بدر بن عبد المحسن 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔

ایکس کی بندش پر سفارش کی خبرجھوٹی اوربےبنیادہے،پی ٹی اے

شہزادہ بدر بن عبد المحسن کا شمارجزیرہ عرب کے جدید شعرا میں ہوتا تھا۔ انہوں نے شعر وادب کے حوالے سے اعلیٰ خدمات انجام دیں اور کئی تصانیف چھوڑی ہیں۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے انہیں 2019میں شاہ عبد العزیز کا تمغہ نوازا تھا۔

پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر نے استعفیٰ دیدیا

وزیراعظم شہبازشریف نے شہزادہ بدربن عبدالمحسن کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ، انہوں نے سعودی قیادت ،عوام اور مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کااظہار کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا شہزادہ بدربن عبدالمحسن کی وفات ان کے مداحوں کیلئے بڑے غم کی خبر ہے،سعودی قومی دن پر سب سے زیادہ سنا جانیوالا شہزادہ بدر کا نغمہ ان کی یاد دلاتا رہے گا۔

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

یاد رہے 27 اپریل کو سعودی عرب کے شہزادے منصور بن بدر بن سعود بن عبد العزیز بھی انتقال کرگئے تھے۔

سعوی عرب کی پریس ایجنسی کے مطابق ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ریاض میں امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔ایون شاہی نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں