اسلام آباد: ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا۔
پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 25 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1227 روپے ریکارڈکی گئی جو گذشتہ ہفتے میں بھی 1227 روپے تھی۔
اسی طرح جنوبی ریجن میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1202 روپے رہی جو گذشتہ ہفتے میں بھی 1202 روپے تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آرامکو نے گو پیٹرولیم کے 40 فیصد حصص خرید لیے
اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1210، راولپنڈی 1199، گوجرانوالہ 1250، سیالکوٹ 1240، لاہور 1280، فیصل آباد 1240، سرگودھا1220 رہی۔
ملتان میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1229 ، بہاولپور 1250 ،پشاور 1200، بنوں 1177، کراچی 1171، حیدرآباد 1180، سکھر 1300، لاڑکانہ 1173،کوئٹہ 1210 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1177 روپے ریکارڈکی گئی۔