سابق بھارتی کرکٹر کی تصویر کراچی میں بل بورڈز پر آ ویزاں

robin uthappa

سابق بھارتی کرکٹر روبن اتھاپا کی تصویر کراچی میں مختلف بل بورڈز پر آ ویزاں  ہوگئی ۔

پہلے اوور میں 50 وکٹیں، شاہین آفریدی دنیا کے پہلے بولر بن گئے

بل بورڈ پر لگی اشتہاری تصویر میں روبن اتھاپا کو دیکھا جاسکتا ہے جہاں وہ اشتہار میں کرکٹ ایپ کی مشہوری کر رہے ہیں۔

کراچی کی مقبول ترین سڑکوں پر لگے مختلف بل بورڈز پر بھارتی کرکٹر کے ساتھ 2 خواتین کی تصویریں بھی چسپاں ہیں۔

شہر کے مختلف پیڈسٹل برج پر موبائل آن لائن کرکٹ ایپ اور گیمنگ کی تشہیر کی جارہی ہے۔ بینر پر 4 ٹیموں کی بھی تصویر موجود ہے جس کا پاکستان فرنچائزز سے کوئی تعلق نہیں۔

کاربن کریڈٹ صوبے کا حق ،قبضہ قابل قبول نہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

تصویر میں موجود ٹیمیں ویسٹ انڈیز کے ناموں کی فرنچائز ہیں۔ یاد رہے کہ اس طرح کی ایپ کرکٹ میں جوئے کے لیے استعمال ہوتی ہیں جن پر پاکستان میں پابندی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں