ویرات کوہلی بیٹ ٹوٹنے پر رنکو سنگھ پر برس پڑے

ویرات کوہلی virat kohli

ویرات کوہلی بیٹ ٹوٹنے پر رنکو سنگھ پر برس پڑے، رنکو سنگھ نے کوہلی سے ایک اور بیٹ مانگ لیا جس پر اسٹار بیٹر نے انھیں منع کرتے ہوئے کہا کہ تم نے میرا دیا گیا پہلا بیٹ اسپنرز پر توڑ دیا۔

رنکو سنگھ نے کہا کہ ویرات کوہلی نے مجھے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز پر آئی پی ایل میچ سے قبل 29مارچ کو اپنا بیٹ دیا تھا، کولکتہ نے اپنے انسٹاگرم ہینڈل پر دونوں کرکٹرز کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ویڈیو شیئر کی۔

پاکستان ، نیوزی لینڈ میچ کے اعزازی ٹکٹ فروخت کرنیوالا وزارت تجارت کا ملازم گرفتار

اس ویڈیو میں رنکوسنگھ اور کوہلی کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا،رنکو نے کوہلی کو بتایا کہ ان کا دیا گیا بیٹ اسپنر کیخلاف بیٹنگ پر ٹوٹ گیا تھا۔

کوہلی نے حیرانی سے پوچھا کہ تم نے میرا بیٹ اسپنرز پر توڑ دیا، اب کیوں بتارہے ہو، میں اب دوسرا بیٹ نہیں دوں گا۔

اس پر رنکو سنگھ نے کہا کہ آپ کی قسم اب نہیں توڑوں گا مگر کوہلی نے کہا کہ میں 2 میچز میں 2 بیٹ نہیں دے سکتا، بعد میں میرے لیے مشکل ہوجاتی ہے۔


متعلقہ خبریں