اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

pakistan stock market پاکستان اسٹاک ایکسچینج

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، پہلے سیشن میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 491 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، انڈیکس میں مجموعی طور پر 523 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کاروبار کے اختتام پر 71 ہزار 433 کی سطح پر بند ہوا۔

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر 6 پیسے کم ہو کر 278 روپے 25 پیسے ہو گئی۔

گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 


متعلقہ خبریں