پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی 2 کھلاڑی حادثے میں زخمی

Women Cricket Team

کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں زخمی ہو گئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کے مقامی اسپتال میں ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ میڈیکل پینل دونوں کھلاڑیوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ سیریز کی ٹکٹیں آج سے فروخت ہوں گی

ذرائع کے مطابق بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کراچی میں جاری کیمپ کا حصہ ہیں اور دونوں کھلاڑی چائے پینے کی غرض سے ہوٹل سے نکلیں تھیں کہ راستے میں یوٹرن لیتے ہوئے گاڑی فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی جس کی وجہ سے دونوں کھلاڑی زخمی ہو گئیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں