پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا مداح ان سے ملاقات کے بعد سانس لینا بھول گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کئی نامور پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز کراچی کے ایک شاپنگ مال میں مداحوں سے ملاقات کی۔ اس ایونٹ کی مداحوں کی جذباتی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
میری بارات پر ایک آنکھ ایسی نہیں تھی جو روئی نہ ہو، ماہرہ خان
ایونٹ کے دوران کی دلچسپ واقعہ تب پیش آیا جب ایک مداح نے ماہرہ خان کا ہاتھ کس کر تھام لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا خوب وائرل ہے۔ ساتھ کھڑے گارڈز نے نوجوان لڑکے سے ماہرہ خان کا ہاتھ چھڑوانا چاہا لیکن نوجوان مداح ماہرہ کو دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکا۔
اس دوران ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان لڑکا ماہرہ خان کا ہاتھ پکڑ کر کہہ رہا ہے کہ میں آپ کا بہت بڑا مداح ہوں، مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں آپ سے ملاقات کررہا ہوں۔
View this post on Instagram
مداح نے مزید کہا کہ ‘میں آپ کو اپنے سامنے دیکھ کر سانس نہیں لے پار رہا ہوں۔’ جس کے بعد ماہرہ خان نے نوجوان لڑکے کو پانی پلانے کا کہا۔