بھارت میں مودی سرکار کیخلاف ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت

بھارت india

بھارت میں مودی سرکار کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا،مظاہرین نے کہا کہ انتخابات میں ووٹ جمہوریت کو بچانے کیلئے ڈالنا ہوگا۔

جمہوریت بچاؤ ریلی نئی دہلی کے منتخب وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف نکالی گئی،ہزاروں مظاہرین نے نریندر مودی کیخلاف نعرے لگائے۔

رشوت ، منی لانڈرنگ ، اختیارات کا غلط استعمال ، سعودی عرب میں 146 سرکاری ملازمین گرفتار

عام آدمی پارٹی کاکہنا تھا کہ اروندکیجریوال کیخلاف تمام الزامات بے بنیادہیں، مظاہرین نے کہا کہ مودی سرکار اپنی کرپشن بچانے کے لیے اپوزیشن پرالزام لگارہی ہے۔

مودی کے زیرنگرانی فیڈرل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اروندکیجریوال کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں