محمود عباس نے ایک بار پھر فلسطین کے صدر کا حلف اٹھالیا

Mehmood Abbas

فلسطین میں نئی حکومت کی تشکیل دیدی گئی ہے۔

محمود عباس نے ایک بار پھر صدر کا حلف اٹھالیا،ریاض المالکی وزیر اعظم کے عہدہ سے سبکدوش ہوگئے، محمد مصطفیٰ نئے وزیراعظم مقررکردئیے گئے،فلسطینی اتھارٹی کے نئے وزیراعظم محمدمصطفیٰ نے کابینہ بھی تشکیل دے دی۔

شاہین آفریدی پی سی بی سے نالاں، جاری بیان سے بھی لاعلم نکلے

دوسری جانب غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر ایک مرتبہ پھر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید اور 30 زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق دیرالبلاح میں مغازی پناہ گزین کیمپ پر بھی اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔

دوسری جانب سان فرانسسکو میں فلسطین کی حمایت میں منفرد احتجاج کیا گیا ، مظاہرین نے خود کو امریکی بحریہ کے جہاز کی سیڑھی سے باندھ لیا۔

ایل پی جی کی قیمت میں6 روپے 44 پیسے فی کلو کمی

عرب میڈیا کے مطابق بحری جہاز اسرائیل کو مدد فراہم کرنے کے لیے غزہ جا رہا تھا، احتجاج کرنے والی 10 خواتین سمیت 14 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے لبنان میں اقوام متحدہ مشن کی گاڑی کے قریب شیلنگ کی مذمت کی ہے ، اسرائیلی شیلنگ میں اقوامِ متحدہ امن مشن کے 3 اہلکار اور مقامی ترجمان زخمی ہوا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں