ٹیم کی دوبارہ کپتانی ملنے پر بابر اعظم کو والد کا نصحیت بھرا پیغام

azam sadique

قومی کرکٹر بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے قومی ٹیم کی کپتانی ملنے پر اپنے بیٹے کو نصیحت بھرا پیغام دیا ہے۔

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بابراعظم کو ٹیم کی دوبارہ کپتانی ملنے پر شکر ادا کرتے ہیں، اب بازگشت سنائی دے رہی ہے کہ ٹیم میں اتفاق ہو گا یا نہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بابر کو کہا ہے کہ کسی نے کیا کہا اسے بھول جاؤ، محمد عامر اور عماد وسیم تم سے بڑے اور سینئر ہیں، ان سے چھوٹے بن کر ملنا اور عزت احترام دینا۔

اگر تبدیلی ضروری تھی تو محمد رضوان بہترین انتخاب تھے،شاہد آفریدی

قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے معنی خیز پوسٹ شیئر کر دی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’تیر تیری طرف ہی آئے گا یوں ہوا میں شکار نہ کرنا :: ڈوب جانے کا جس میں خطرہ ہے ایسے دریا کو پار مت کرنا :: دھوکہ وفا کی راہ میں کھائے ہیں ضرور مگر دھوکہ دیا نہیں:: ہم نے گزار دی فقیری میں زندگی مگر ضمیر کا سودا نہیں کیا :: دل کو جلا کر دیے ہیں زمانے کو روشنی :: جگنو پکڑ کر ہم نے اُجالا نہیں کیا :: پاکستان زندہ باد‘۔

جڑواں شہروں کے رجسٹرڈ ورکرز کے لیے 1008 فلیٹس اور 500 گھر تیار

 

View this post on Instagram

 

A post shared by M.Azam Siddique (@azam_siddique_65)

خیال رہے کہ بابر اعظم کے والد سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، لیکن انہوں نے گزشتہ برس ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کے باعث بیٹے پر ہونے والی تنقیدوں سے دلبرداشتہ تھے۔


متعلقہ خبریں