اگر تبدیلی ضروری تھی تو محمد رضوان بہترین انتخاب تھے،شاہد آفریدی

shahid afridi

سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابراعظم کے کپتان بننے پر حیرانگی کا اظہارکیا ہے۔

جڑواں شہروں کے رجسٹرڈ ورکرز کے لیے 1008 فلیٹس اور 500 گھر تیار

سابق کپتان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ  بابراعظم کو کپتان بنانے سے متعلق سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پرحیران ہوں،اگر تبدیلی ضروری تھی تو محمد رضوان بہترین انتخاب تھے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ بابراعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات اور بھرپور حمایت جاری رکھوں گا۔

عید الفطر کی چھٹیوں اور سرکاری ملازمین کو بونس کے وائرل نوٹی فکیشنز جعلی نکلے

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بابر اعظم ٹی ٹوئںٹی اور ون ڈے ٹیم کی ایک مرتبہ پھر قیادت کریں گے۔

سندھ میں درجنوں سرکاری اداروں کا جعلی آڈٹ ہونے کا انکشاف

سلیکشن کمیٹی کے متفقہ فیصلے کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی طرف سے منظوری دی گئی ہے۔ بابر آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بطور کپتان ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔


متعلقہ خبریں